Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فرنس آئل کے استعمال میں30فیصد اضافہ،2.44لاکھ ٹن ریکارڈ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  موسم سرما کے دوران بدترین گیس بحران کے باعث دسمبر میں بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل کے استعمال میں30فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق دسمبر2020کے دوران پاور سیکٹر کی جانب سے دو لاکھ44ہزار ٹن سے زائد فرنس آئل کی خریداری کی گئی جبکہ نومبر میں فرنس آئل کی کھپت ایک لاکھ88ہزار ٹن سے زائد رہی تھی ،بجلی کی پیداوار کیلئے قدرتی گیس کی قلت اور ایل این جی کی در آمد میں تاخیر کے باعث دسمبرمیں پاور سیکٹر کی جانب سے فرنس آئل کے استعمال میں اضافہ رہا، گزشتہ ماہ ہائی اوکٹین کی کھپت34فیصد اضافے سے 24ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ نومبر میں ہائی اوکٹین کی کھپت18ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی تھی،مٹی کے تیل کی کھپت دسمبرمیں13فیصد بڑھ کر4641ٹن رہی جبکہ نومبر میں مٹی کے تیل کی کھپت4119ٹن ریکارڈ کی گئی تھی ،دسمبر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت 23فیصد کی کمی سے 6 لاکھ 25 ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ نومبر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کا استعمال 8لاکھ10ہزار ٹن کی سطح پر رہا تھا،پٹرول کی کھپت سال 2020کے آخری ماہ 3فیصد کمی سے 6 لاکھ 74 ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ نومبر میں پٹرول کی فروخت 6لاکھ98ہزار ٹن رہی تھی،طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی کھپت گزشتہ ماہ 9فیصدکی کمی سے 45ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ نومبر میں جیٹ فیول کی کھپت 49 ہزار 605ٹن رہی تھی،لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت دسمبر میں11فیصد کی کمی سے 1304ٹن رہی جبکہ نومبر میں لائٹ ڈیزل آئل کی فروخت1459ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.