Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انٹر بینک میں ڈالر160.52پر،سونا100روپے مہنگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( بزنس رپورٹر ) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈا لر مستحکم رہا ،ادھر فی تولہ سونا 100روپے مہنگاہوگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 17پیسے کے اضافے سے 160.52روپے پر جا پہنچا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.40روپے اور یورو 195.50 روپے پر مستحکم رہا تاہم برطانوی پاؤنڈ1.50روپے بڑھ کر218روپے پر جا پہنچا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10ڈالر کے اضافے سے 1860ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 300اور دس گرام 85روپے بڑھ کر 97ہزار136روپے پر جاپہنچا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے پر مستحکم رہی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.