Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فٹبال پریمیئر لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے برنلے کو شکست دیگر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن : فٹبال پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے برنلے کے خلاف ایک صفر کی جیت سے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، دفاعی چیمپئن لیورپول کو دوسرے نمبر پر جانا پڑا، شیفیلڈ اور ایورٹن نے بھی سنسنی خیز کامیابی حاصل کی۔

انگلش میدانوں پر فٹبال میچز، ایورٹن نے وولفز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہرا دیا۔ ایک ایک کی برابری سے فُل سنسنی، 77 ویں منٹ کیانے کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا، بڑی فتح کا بڑا انعام، ٹیم کو چوتھی پوزیشن مل گئی۔

دوسرے میچ میں دلچسپ مقابلہ، مانچسٹر یونائیٹد اور برنلے کا آمنا سامنا ہوا، میچ کے آغاز میں ٹیموں نے دفاعی انداز اختیار کیا، پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا۔مایہ ناز اسٹرائیکر پال پوگبا نے بال کو جال میں ڈالنے کمال دکھایا، فاتح ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو نمبر ون بنایا، دفاعی چیمپئن لیورپول کو دوسری پوزیشن پر جانا پڑا۔

تیسرے میچ میں شیفیلڈ یونائیٹڈ نے نیو کاسل کو ایک صفر سے ہرا دیا، تہترہویں منٹ نیوکاسل کی غلطی پر پنلٹی، شیفیلڈ کو کامیابی ملی۔ خالی میدانوں میں کھلاڑیوں کے جوشیلے انداز نے فٹبال دیوانوں کے دل جیت لیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.