Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت کو چین اور پاکستان کے ساتھ دو محاذوں پر خطرہ ہے: جنرل نرونے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی : بھارتی آرمی چیف گھبرا گئے، کہتے ہیں کہ ان کے ملک کو چین اور پاکستان کے ساتھ دو محاذوں پر خطرہ ہے۔

دلی میں سالانہ پریس کانفرس میں بات کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل نرونے نے کہا کہ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے یہ دیکھنا ہوگا کہ کس محاذ پر زیادہ بڑا خطرہ ہے۔ پہلے بڑے خطرے سے نمٹنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دو محاذوں پر ٹکراؤ کا سوال ایک ایسا خطرہ ہے جس کے بارے میں تیار رہنا چاہیے، انہوں نے چین کی جانب سے سرحدی علاقوں میں تعمیراتی کاموں پر شدید خدشات کا اظہار کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کچھ عرصے سے پاکستان کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ معمول بنا لیا ہےتاہم ان کی نام نہاد بہادر فوج کے چیف پاکستان سے خائف دکھائی دیتے ہیں جو پاکستانی افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی برتری تسلیم کرنے کا بالواسطہ اظہار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.