Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

براڈ شیٹ معاملے پر کرپشن نے امیر حکمرانوں کو دوبارہ بے نقاب کیا: وزیراعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : وزیراعظم نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے پر کرپشن نے امیر حکمرانوں کو دوبارہ بے نقاب کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاناما پیپرز نے پاکستان کے امیر حکمرانوں کو بے نقاب کیا، براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی، حکمرانوں کا بے نقاب ہونا میری کرپشن کیخلاف 24 سالہ جدوجہد ہے، یہ امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا اشرافیہ نے بعد میں این آر او کا سہارا لیا، اشرافیہ نے بیرون ملک میں غیر قانونی اثاثے بنانے کیلئے منی لانڈرنگ کی، این آر او کی وجہ سے اشرافیہ نے لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کیا، اس صورتحال میں پاکستانی عوام سب سے زیادہ ہارے ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.