Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعلیٰ سندھ 23 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک، گوشواروں کی تفصیلات جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   وزیراعلی سندھ 23 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں، مراد علی شاہ کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کی 2 گاڑیاں ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین سندھ اسمبلی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دیں گئیں۔ دستاویز کے مطابق مراد علی شاہ کو والدہ کی طرف سے 100 تولہ سونا تحفہ ملا، وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی کے نام ڈی ایچ اے میں 3 کروڑ مالیت کے دو پلاٹ ہیں۔

دستاویز کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 10 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور 39 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہے، فریال تالپور کے 980 گرام کے زیورات اور 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 3 گاڑیاں ہیں۔

الیکشن کمیشن دستاویز کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی 2 کروڑ 31 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے، سعید غنی نے 100 تولہ سونا بھی ظاہر کیا ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ 13 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ سندھ کے صوبائی سہیل انور سیال 9 کروڑ 28 لاکھ روپے کے مالک نکلے پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی 33 کروڑ 40 لاکھ روپے کے مالک نکلے، حلیم عادل شیخ کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ سے زائد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.