Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی سی بی نے یونس خان کو آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 تک قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

کرکٹ میں بہتری کیلئے پی سی بی کے اقدامات، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق بلے باز کو اہم ذمہ داری سونپ دی۔ یونس خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقررکر دیا گیا۔ حکام کے مطابق یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ تقرری کم ازکم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 تک کیلئے کی گئی ہے۔ 2022 میں آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ کا فائنل 13 نومبرکو کھیلا جائے گا۔

سابق کپتان اب دورہ نیوزی لینڈ میں بھی کردار نبھائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی جب قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ مصروفیت نہیں ہوگی تو یونس خان، حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹرمیں بطور بیٹنگ کوچ کام کرینگے۔

دوسری جانب پی سی بی نے سابق ٹیسٹ اسپنر ارشد خان کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.