Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور سلمان شہباز کو پیش ہونے کا آخری موقع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   احتساب عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور سلمان شہباز کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔ شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کے مطابق نصرت شہباز کے اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے، شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف، حمزہ کے وکیل نے ریفرنس پڑھنے کیلئے 15 روز کی مہلت مانگی ہے۔ عدالت شہباز شریف، حمزہ کے وکیل کی استدعا منظور کرتی ہے۔ عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران، داماد ہارون یوسف کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.