Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پہلی ششماہی ،بینکاری اثاثوں میں7.8فیصد اضافہ ریکارڈ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (  بزنس رپورٹر)  کورونا وائرس کے باوجود رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بینکاری اثاثوں میں7.8فیصداضافہ دیکھا گیا ۔اسٹیٹ بینک نے بینکاری شعبے سے متعلق سال2020کی پہلی ششماہی کی کارکردگی کا جائزہ جاری کر دیا ہے ۔ جائزے میں جنوری تا جون کی مدت کیلئے شعبہ بینکاری کی کارکردگی اور صحت کا جامع انداز میں احاطہ کیا گیا۔اس دوران غیر فعال قرضوں (این پی ایلز) کا حجم دسمبر 2019کے اختتام پر 8.6 فیصد تھا جو آخر جون 2020 میں بڑھ کر 9.7 فیصدتک پہنچ گیا، تاہم خالص غیرفعال قرض تا قرضہ تناسب جو قرض کا خطرہ ناپنے کا بہتر ذریعہ ہے ، 1.7 فیصد سے صرف تھوڑا سا بڑھ کر 1.9 فیصد ہوگیا، آمدنی میں نمایاں بہتری ہوئی کیونکہ منافع میں 52 فیصد سال بسال اضافہ ہوا، اس بہتری کے اسباب میں بلند سودی آمدنی، سودی خرچوں میں کمی اور غیرسودی آمدنی میں اضافہ شامل تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.