Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انضمام الحق کی قومی کھلاڑیوں کے انتخاب پر کڑی تنقید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ پر کڑی تنقید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور سرفراز احمد کی شمولیت سمجھ سے بالاتر ہے ، دونوں کھلاڑی حالیہ کارکردگی کی بدولت ٹیم میں جگہ بنانے کے مستحق نہیں تھے ۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان اچھے کھلاڑی ضرور ہیں لیکن اگر پورے سال کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے یا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ان کی20 اننگز پر بات کی جائے تو کوئی متاثر کن پرفارمنس نہیں ملتی، اس کے باوجود وہ ٹیم میں شامل کر لئے گئے ہیں تو یہ غور طلب بات ہے ۔ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فخر زمان نے صرف 45 رنز بنائے ، اس لئے ان کی ٹیم میں شمولیت پر حیران ہوں۔ا نہوں نے کہا کہ اگر ٹیم مینجمنٹ سرفراز احمد کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب کرنا چاہتی تھی تو انہیں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھلانی چاہئے تھی۔انضمام الحق کے مطابق محمد رضوان انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پلیئر آف دی سیریز قرار پائے تھے لہٰذا پانچ روزہ فارمیٹ میں کسی اور آپشن کی ضرورت نہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سرفراز احمد کو موقع دیا جاسکتا تھا کیونکہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ موزوں ہیں اور مختصرفارمیٹس میں ان کی صلاحیتوں سے بھرپورفائدہ اٹھانا چاہئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.