Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے: عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے، غیر فطری اتحاد کی داغ بیل اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے کرپشن کے داغ چھپانے کیلئے ڈالی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا، اتنی ہی تیزی سے یہ ختم ہو رہا ہے، ماضی میں قومی وسائل بے دردی سے لوٹنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں، لوٹ مار کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے، ماضی میں قومی خزانے پر بے دردی سے ہاتھ صاف کئے گئے۔

عثمان بزدارنے کہا کہ سابق دور میں لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھری گئیں، وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں، 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.