شوبز انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کے لیے مثال قرار دی جانے والی اداکارہ و سُپر ماڈل صبا قمر کا نیا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
صبا قمر ایک منجھی ہوئی اداکارہ تو ہیں ہی مگر معاشرتی برائیوں پر اپنے منفرد نظریئے اور سوچ رکھنے پر بھی اُنہیں فالوورز کی جانب سےخوب سراہا جاتا ہے۔
صبا قمر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں اور یوٹیوب پر بھی اپنے دلچسپ ویلاگ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ صبا قمر نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئر کیں ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس آ رہے ہیں ۔صبا قمر کی جانب سے مغربی لباس میں شیئر کی گئی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔