Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج :ایک ہفتے میں انڈیکس 727پوائنٹس بڑھ گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی رہی ،100انڈیکس700سے زائد پوائنٹس بڑھ کر40700 کی سطح پر جاپہنچا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 64ارب کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب سے بڑھ گیا جبکہ 54 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔مارکیٹ میں انسٹی ٹیوشنز کی بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں ،اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو اپنی فنانسنگ کا 5فیصد حصہ ہاؤسنگ و کنسٹرکشن سیکٹر کو فراہم کرنے کی تنبیہ ،حکومت کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ متعارف کرانے سے زرمبادلہ ذخائر بڑھنے کی توقعات ، 400 اشیاکے بعد مزید152اشیاکی درآمد پر ڈیوٹی کی شرح میں کمی سے برآمدکنندہ صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی کی توقعات جیسے عوامل سے گزشتہ ہفتے 4دن تیزی رہی اور اس دوران 1725 پوائنٹس کاا ضافہ دیکھنے میں آیا۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس 727پوائنٹس کے اضافے سے 40798پر بند ہوا، اسی طرح300پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس17279پوائنٹس پر جا پہنچا جب کہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28574 پوائنٹس سے بڑھ کر28874پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر 2062کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 1120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 867میں کمی اور75میں استحکام رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.