Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ناقص پالیسیاں عوام کو احتجاج پر مجبور کردینگی ، خواجہ حبیب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور  :  پاک ایران فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیاں عوام کو احتجاج کرنے پر مجبور کر دیں گی ،وزیر اعظم مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر کے نو منتخب صدر طارق مصباح اور ایگزیکٹو ممبر عمران بشیر کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فلور ملز کو گندم کا اجرا بڑھایا جائے تاکہ عوام کو وافر مقدار میں مناسب نرخ پر آٹے کی دستیابی ہو سکے اور ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کیلئے گندم کے نرخ 1475سے بڑھانے سے گریز کیا جائے ،حکومت اگر عوام کو اپوزیشن کے جلسے جلوسوں اور دھرنوں میں جانے سے روک سکتی ہے تو اس کا آسان راستہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرکے غریب عوام کی دسترس میں لانا ہے ،جس کے بعد غریب آدمی باہر نہیں نکلے گا اور اپوزیشن کی تحریک کو وہ عوامی پذیرائی نہیں ملے گی جس کی اس نے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.