Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قومی کپتان بابر زمبابوے کیخلاف جیت کیلئے پر امید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(سپورٹس رپورٹر)  کپتان قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم بابر اعظم زمبابوے کے خلاف جیت کیلئے پر امید ، کہتے ہیں کہ کوشش کریں گے اچھی کارکردگی دکھا کر زیادہ مارجن سے کامیابی حاصل کریں۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہوم سیریز میں زمبابوے کے خلاف کپتانی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، دس گیارہ سال ملک سے باہر کرکٹ ہوئی، ملک میں بین الاقوامی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ بنگلا دیش، سری لنکا، پی ایس ایل اور اب زمبابوے کا آنا ہمارے لیے خوشی کی بات ہے ، کوشش کریں گے زمبابوے کے خلاف اچھے پوائنٹس سے سیریز جیتیں، آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں ون ڈے سیریز شامل ہوگی،ہماری کارکردگی اچھی رہی تو ورلڈکپ میں ہماری ٹیم فیورٹ ہوگی۔ باہر اعظم نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے ٹیم اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے کوالیفائی کرے گی، شائقین نے ہمیشہ بہت پیار دیا اور سپورٹ کرتے رہے ، امید کرتا ہوں کہ اس سیریز میں بھی ویسا پیار ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.