Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ, ناردرن دوبارہ فتح کے ٹریک پر چڑھ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی  (سپورٹس رپورٹر)  نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں ناردرن دوبارہ فتح کے ٹریک پر چڑھ گئی، دفاعی چیمپئن نے سدرن پنجاب کو 5 رنز سے ہراکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، فاسٹ باؤلر حارث رئوف کے 4 شکار، مرد میدان قرار پائے ۔دوسرے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے لو سکورننگ میچ میں سدرن پنجاب کی ٹیم 146 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز ہی بناسکی۔ سدرن پنجاب کو آخری اوور میں جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے تاہم کپتان عماد وسیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے نہ صرف 10 رنز دئیے بلکہ 1 وکٹ بھی حاصل کی۔ادھر فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 23 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ناردرن نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے ۔ دوسرے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ سندھ کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر بلوچستان کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی،بلوچستان کی ٹیم نے مقررہ20اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بنا لئے ،عبد الواحد بنگلزئی 32،اویس ضیا17اور حارث سہیل13رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے ،امام الحق نے آؤٹ ہوئے بغیر 60گیندوں پر 11چوکوں کی مدد سے 92رنز بنائے ۔ جواب میں سندھ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پرپورا کر لیا،سرفراز احمد 44رنز،اسد شفیق30،محمد اعظم خان27،شرجیل خان17،دانش عزیز13اور خرم منظور بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوگئے ۔بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ و خرم شہزاد نے چار،چار اوورز میں بالترتیب26اور37رنز کے عوض دو،دواور عمرگل نے تین اوورز میں 18رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی ،یاسر شاہ چار اوورز میں 53 رنز،عاکف جاوید1.2اوورز میں12،اویس ضیا1.4اوورز میں16اور حارث سہیل 1.1اوورزمیں07رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔سرفرازاحمد اور امام الحق کو مشترکہ طور پر ‘مین آف دی میچ’کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.