کراچی : اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتنے والے اداکار نعمان اعجاز نے ایک بار پھر اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کی تعریفیں سمیٹ لیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے ایک سو ڈالر کے نوٹ کی تصویر پوسٹ کی ہے جس پر اداکار کی اپنی تصویر شائع ہے ۔ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ‘خود اپنی زندگی کا سی ای او بنیں اور پھر اپنے حساب سے جب چاہیں ترقی کریں، کسی کو نکالیں یا پھر بھرتی کریں۔
مشرق مزید