Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی تلاش ہے :وقار یونس

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ابھی ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی تلاش کی تلاش ہے نوجوان کرکٹرز کا سینئرز کو چیلنج کرنا خوش آئند ہے ۔

ایک انٹرویومیں وقار یونس نے کہا کہ آہستہ آہستہ نوجوانوں کو موقع دیا جا رہا ہے اور وہ ٹیموں کا حصہ بن رہے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ ابھی ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی تلاش کی ضرورت ہے، ابھی ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہے تو مجھے امید ہے اس پر سب سلیکٹرز اور کوچز کی نظریں ہوں گی اور کھلاڑی تلاش کریں گے، وائٹ بال کی نسبت ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں محنت کرنی ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ میں تو چاہوں گا کہ نیوزی لینڈ جانے سے قبل کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں اور لمبی طرز کی کرکٹ کے عادی ہوں تاکہ نیوزی لینڈ میں انہیں آسانی ہو۔ باؤلنگ کوچ نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے چیلنج کرنے سے سینئرز کی کارکردگی بھی بہتر ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.