Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس موخر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس موخر کر دیا گیا، مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے بیٹھک اب کل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی سے متعلق اجلاس آج ہونا تھا، اب یہ اجلاس کل ہوگا جس میں مہنگائی، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن لینے کی منظوری دی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مسائل حل کرنے کے لئے تجاویز کی منظوری دے گی۔ اسلام آباد میں تجاوزات کے خاتمہ کے آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کارپوریشن لیمیٹڈ کے بورڈ کے ڈائریکیٹر کی نامزدگیوں اور تعیناتیوں کی منظوری دی جائے گی۔

ایکسپورٹ امپورٹ بنک آف پاکستان ایکٹ 2020 کی منظوری اور یوٹیلیٹی کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو ایجنڈا میں شامل ہیں جبکہ سرکاری انٹرپرائیزز کی اضافی گرانٹ کی منظوری اور سی ڈی اے مالی سال 2020-21 کے بجٹ کی منظوری 2019-20 کی نظرثانی ایجنڈا پر غور ہوگا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ کے ممبران کی قابلیت اور تجربہ پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کمیٹی برائے قانونی معاملات کے فیصلوں کی توثیق کریگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.