Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مہنگائی کا معاملہ: وزیراعلیٰ پنجاب نے پرائس کنٹرول کمیٹی کا آج اجلاس طلب کر لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  وزیراعلیٰ عثمان بزار نے مہنگائی کے معاملے پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا آج اجلاس طلب کر لیا، اشیاء ضروریہ کے نرخوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں عوام کو مقرر کردہ قیمت پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے موثر انتظامی اقدامات اٹھانے پر غور کیا جائے گا، عثمان بزدار کو قیمتوں کی موجود صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

عثمان بزدار کی جانب سے جاری ہدایت میں واضح کیا گیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، ہر وہ اقدام اٹھا جائے گا جس سے عوام کو ریلیف ملے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.