Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان میں 10 سال رہی میں آدھی پاکستانی ہوں، جمائمہ گولڈ اسمتھ

0

 ہالی ووڈ کی پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ وہ سالوں پاکستان میں رہی ہیں اور آدھی پاکستانی ہیں۔

گزشتہ روز ٹورنٹو میں  انٹرنیشنل فلم فیسٹیول منعقد ہوا جہاں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی پہلی  اہلیہ اور ہالی ووڈ کی معروف پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کا پریمیئر بھی کیا گیا۔

اس موقعے پر غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمائمہ نے بتایا کہ ان کی فلم میں پاکستان کی ثقافت رسم و رواج اور مغربی کلچر کا امتزاج دکھایا گیا ہے جو کہ بے حد دلچسپ ہے۔

جمائمہ نے کہا کہ ’ میں دس سال پاکستان میں رہی ہوں میں اور میرے  بچے  آدھے پاکستانی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ میری فلم کی کہانی پاکستان کے لوگوں اور وہاں  کےکلچر سے متاثر ہے جن سے میں ملی۔

یاد رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم کے زریعے  پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے جبکہ سجل بھی اس فلم کا حصہ بننے پر بےحد خوش ہیں۔

سجل نے ٹورنٹو انٹرنیشنل ایوارڈز کی تقریب میں غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شبانہ اعظمی اور ہالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب تھا جوکہ اب پورا ہوگیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.