Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خاتون سے اجتماعی زیادتی: جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: خاتون سے اجتماعی زیادتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں پنجاب حکومت، وزیر اعلیٰ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سی سی پی او نے متاثرہ خاتون کو ہی واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا، پنجاب پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جرائم میں اضافہ پولیس کی غفلت، لا پرواہی اور غیر پیشہ ورانہ رویہ کی وجہ سے ہو رہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.