Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حقیقی طریقہ سے بلوچستان کی محرومی کا خاتمہ کیا جائے گا ، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  :  وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حقیقی محرومی،غربت، بے روزگاری، تعلیم، صحت، سماجی معاشی مسائل کا خاتمہ کئے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے، موجودہ حکومت میں معاملات حل ہونے کی طرف جا رہے ہیں تو کچھ عناصر اور مخالفین کو یہ برداشت نہیں ہو رہا، حقیقی طریقہ کار سے بلوچستان کی محرومی کا خاتمہ کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ جب تک بلوچستان کی حقیقی محرومی بے روزگاری، سماجی زوال، تعلیم، صحت، مواصلات، سماجی معاشی ترقی، بنیادی سہولیات اور غربت کو حل نہیں کرینگے، مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگاآج جب یہ معاملات حل ہونے کی طرف جا رہے ہیں تو کچھ عناصر اور مخالفین کو یہ برداشت نہیں ہو رہاپہلی بار مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک حقیقی طریقہ اختیار کیا گیا ہے اور یہ انشااللہ بلوچستان سے محرومی کو بہت حد تک دور کرے گاالحمد اللہ وزیر اعظم عمران خان اور میں نے عوام کے ساتھ کچلاک تا خضدار شاہراہ کو دو رویہ بنانے کا جو وعدہ کیا تھا اس کی تکمیل کی جانب پہلا قدم ہے پہلے ژوب تا کچلاک مغربی روٹ اور کچلاک تا خضدار روڈ دو رویہ تعمیر ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.