Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا39ویں روزبھی جاری رہا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن( آن لائن )پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا39ویں روزبھی جاری دھرنے کے شرکاءکی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی جب تک پاک افغان سرحد کو دو مارچ سے پہلے والے روٹین پر نہیں کھولاجاتااس وقت تک احتجاج جاری رہے گا دھرنے کے شرکاءکا عزم تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف جاری دھرنا 38 ویں روز میں داخل ہوگیاہے جس میں چمن کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی دھرنے کے شرکاءنے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگائے دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر انجمن تاجران ومظلوم اولسی تحریک کے جنرل سیکرٹری صادق خان اچکزئی ،لغڑی اتحاد کے امیرمحمد،پاکستان مسلم لیگ ن عبدالمنان ،نیشنل پارٹی کے رہنماء،جماعت اسلامی کے قاری امداد اللہ ،جمعیت نظریاتی کے حاجی فیض اللہ ،شیرعلی سیرت اوردیگرمقررین نے کہاکہ پاک افغان سرحد کی بندش سے عوام پر روزگار کے دروازے بند ہوگئے ہیں اور عرصہ دراز سے چمن کے غریب عوام کے گھروں میں نفقہ کے محتاج ہوگئے ہیں کیونکہ چمن کے عوام کا سب سے اہم ذریعہ معاش پاک افغان سرحد تھا جبکہ حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کے اشارے مل رہے ہیں جس کو کبھی بھی ہم برداشت نہیں کرینگے اور نہ اس فیصلے کو قبول کرینگے کیونکہ چمن کے عوام شدید مالی نقصانات کے شکارہوچکے ہیں اور اس پر اگر یہ حالات بنایاگیاتو مزید بے روزگاری میں اضافہ ہوگا انہوںنے مزیدکہاکہ ہم اس دھرنے کے فلیٹ فارم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک افغان سرحد کو پہلے والے روٹین پر واپس بحال کریں اور بغیر کسی سخت شرط کے پاک افغان سرحد کو آمدورفت کیلئے واپس بحال کیاجائے تاکہ عوام سکھ کاسانس لے سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.