Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جاپان کے علاقے اوکیناوا میں درجنوں امریکی میرینز کورونا کا شکار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جاپان کے جنوبی علاقے اوکیناوا میں دو اڈوں میں موجود امریکا کے درجنوں میرینز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق اوکیناوا کی انتظامیہ نے امریکی فوج سے اس حوالے سے وضاحت کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہم اتناکہہ سکتا ہیں کہ حال ہی میں درجنوں کیسز پائے گئے کیونکہ امریکی فوج کی جانب سے حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی اس تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کے زیادہ کیسز میرین کور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

اوکیناوا کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ایئراسٹیشن فوٹینما اصل مرکز ہے تاہم کیمپ ہینسن میں بھی متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے ذرائع سے رپورٹ کیا کہ تقریباً 60 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

اوکیناوا کے گورنر ڈینی تماکی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ‘ہمیں امریکی فوج کی جانب سے جو کچھ بتایا گیا اس پر حیرت ہوئی’۔

انہوں نے نیوز کانفرنس میں سوال اٹھایا کہ کیا امریکی فوجی وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات پر عمل کررہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ حالیہ پیش رفت پر واضح کردیا جائے۔

دوسری جانب امریکی میرینز نے ایک بیان میں کہا کہ فورسز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے اور بیس سے باہر سرگرمیوں کو محدد کرنے کے کے اقدامات کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد کورونا وائرس کے متاثرین اور ہلاکتوں کی تفصیلات فراہم کیے بغیراپنی فوج، ان کے خاندان اور مقامی آبادی کی حفاظت کرنا ہے۔

خیال رہے کہ جاپان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ سیکیورٹی معاہدے کے تحت اوکیناوا سمیت دوسرے بیس میں تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.