Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت کا تعمیراتی شعبے کیلئے بہترین پیکج، بلڈرز 31 دسمبر سے پہلے فائدہ اٹھالیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پالیسیوں کا محور غریبوں کی فلاح وبہبود ہے۔ حکومت نے تعمیراتی شعبے میں ملکی تاریخ کا بہترین پیکج دیا۔ بلڈرز 31 دسمبر سے پہلے پیکج کا فائدہ اٹھا لیں۔

اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے چئیرمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تعمیرات کے شعبے سے 40 صنعتیں وابستہ ہیں، اس لئے اس شعبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے خصوصی ادارہ بنایا۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے متعلق سنجیدہ ہیں۔ حکومت کا کام سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینا ہے۔ تعمیراتی صنعت سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت بینک نجی قرضوں میں سے5 فیصد تعمیرات کے شعبے کو دینے کے پابند ہونگے۔ پالیسی کے تحت بینکوں کے شرح منافع کا تعین بھی کر دیا گیا ہے۔ بینک تعمیرات کے شعبے میں سالانہ 330 ارب روپے کے قرضے دے سکیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کا اس سکیم میں شامل ہونا بہت ضروری ہے۔ سب سے کم آمدنی والے لوگوں کے لیے ایک لاکھ گھرکا ٹارگٹ رکھا گیا ہے، سب سے پہلے انھیں ہی تعمیر کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تعمیرات کے شعبے میں فکسڈ ٹیکس پالیسی متعارف کرائی ہے۔ 31 دسمبر تک تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے آمدن ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔ لوگوں کو دفاتر میں چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.