Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امیتابھ بچن کا خاندان وائرس میں مبتلا، شاہد آفریدی کا نیک خواہشات کا اظہار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کورونا وائرس میں مبتلا بالی ووڈ ایکٹر امیتابھ بچن اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں امیتابھ بچن اور ان کے صاحبزادے ابھیشیک بچن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن، ان کے صاحبزادے ابھیشیک، بہو ایشوریا اور ان کی بیٹی ارادھیا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ امیتابھ بچن اور ابھیشیک اس وقت ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ دونوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

امیتابھ بچن نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ انھوں نے لکھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں اس وقت ہسپتال میں داخل ہوں۔ جو لوگ گذشتہ دنوں میرے قریب رہے، میری ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں۔

بعد ازاں ابھیشیک بچن نے بھی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ان کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آچکا ہے۔ تاہم ان کے والد اور ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔ انہوں اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ گھبرائیں نہیں۔

یاد رہے کہ سابق قومی کھلاڑی شاہد آفریدی خود بھی کورونا میں مبتلا رہ چکے ہیں۔ تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی وجہ سے ان کی طبعیت جلد بحال ہو گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.