Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک مارکیٹ میں 53پوائنٹس کی تیزی،7ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کااختتام تیزی سے ہوااورکے ایس ای 100 انڈیکس53 پوائنٹس کے اضافے سے 48304 پوائنٹس پر بند ہوا،48فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 7 ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا تاہم کاروباری حجم 1.45 فیصدکم رہا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس میں متوقع کمی کے پیش نظر حصص کی خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی ۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس 58 پوائنٹس کی کمی سے 19478پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس58پوائنٹس کے اضافے سے 32715 پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر413کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 200کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 195 میں کمی اور 18میں استحکام رہا۔مجموعی سرمایہ بڑھ کر 83 کھرب 58ارب روپے ہو گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.