Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈاکٹر رضا باقر اسلامک فنانشل سروسز بورڈ کی جنرل اسمبلی کے چیئرمین مقرر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) ان کے تقرر کی منظوری آئی ایف ایس بی کی جنرل اسمبلی نے اپنے 19 ویں اجلاس میں دی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے بیسویں جنرل اسمبلی کے چیئرمین کے طور پر اپنے تقرر پر آئی ایف ایس بی کونسل اور جنرل اسمبلی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس باوقار فورم کی سربراہی کرنے کے سلسلے میں ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہ عزم ظاہر کیا کہ آئی ایف ایس بی عالمی سطح پر اسلامی مالیات میں معیار کا تعین کرنے والے صفِ اوّل کے ادارے کی حیثیت سے کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایف ایس بی کے مقرر کردہ معیارات عالمی سطح پر اسلامی مالیات کے ضوابطی اور محتاط فریم ورکس کو مضبوط بنانے میں مدد دینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.