Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چیس فیڈریشن پر بھی پابندی کے بادل منڈلانے لگے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان  : فٹ بال کے بعد پاکستان چیس فیڈریشن پر بھی پابندی کے بادل منڈلانے لگے۔ فیڈے نے وارننگ لیٹر جاری کر دیا، جس کی وجہ 8 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے و الے الیکشن کو روکنے کیلئے ایف آئی اے کی طرف سے فیڈے (فیڈریشن آف انٹرنیشنل چیس) کے مقرر کردہ کمشنر کو گرفتار کرنا اور پھر ان کو رہا کرنا بنا ہے۔

فیڈے حکام نے محمد سلیم کی گرفتاری اور رہائی پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، گزشتہ روز فیڈے مینجمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں پاکستانی حکام کو شدید الفاظ میں احتجاج کرتے ہوئے پاکستان چیس فیڈریشن کی معطلی اور پابندی کا عندیہ دے دیا ہے۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فوجداری سسٹم میں مداخلت کئے بغیر ہمیں اس بات سے زیادہ دلچسپی ہے کہ اس گرفتاری کا تعلق پاکستان چیس فیڈریشن کے الیکشن سے نا ہو اگر ایسا ہوا تویہ یقیناً پاکستان چیس فیڈریشن کیلئے بہت افسوس ناک ہوگا۔ اس سلسلے میں پاکستان چیس فیڈریشن کے ترجمان محمد وقار نے تصدیق کی ہے کہ فیڈے نے وارننگ لیٹر جاری کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.