Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

رانیل وکرم سنگھ چھٹی بار سری لنکا کے وزیر اعظم منتخب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 پانچ بار سری لنکا کے وزیر اعظم رہ چکے رانیل وکرم سنگھ کو ملک میں استحکام لانے کیلئے ایک بار پھر وزیر اعظم تعینات کردیا گیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق یہ تقرری سیاسی اور معاشی بحران کے درمیان ہوئی ہے جس نے پوری قوم کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ وکرم سنگھ جو کہ 73 سال کے ہیں، نے صدارتی دفتر میں صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

صدارتی ترجمان سودیوا ہیٹیارچی نے صحافیوں کو بتایا کہ کل کابینہ کی تقرری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے بھائی مہندا راجا پاکسے نے پیر کے روز وزیر اعظم کے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دیا جب کہ ملک بھر میں پرتشدد مظاہرین حکومت سے دستبرداری کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.