Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلاول پاکستان کو غیر ملکی طاقتوں کے قبضے میں دینے کے منصوبے کے سرخیل ہیں : فواد چوہدری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر پر سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلاول نے اسمبلی میں سیاسی گفتگو کی جس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری فیملی پیپلز پارٹی کے لیے خطرہ تھی، اب پاکستان کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشن پر ہیں کہ پاکستان کو معاشی طور پر شدید نقصان پہنچایا جائے، معاشی طور پر پاکستان کو تباہ و برباد کر دیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا موجودہ حکمران پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر کے سری لنکا ماڈل بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، پاکستان غیر ملکی طاقتوں کے قبضے میں چلا جائے، بلاول بھٹو اس پراجیکٹ کے سرخیل ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا شہباز شریف نے اپنے آپ کو این آر او دیا، جو پاکستان کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں ان کی باتوں کی کیا اہمیت ہے، زرداری اور شریف فیملی پاکستان کو محکوم بنانے کی سازش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ان کی اس کوشش کو مکمل روکے گی، جس حد تک پاکستان سے ان کی جان چھڑانے کے لیے جانا پڑے گا جان چھرائیں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے اصلاحات الیکشن میں تاخیر کا ایک بہانہ ہے، اصلاحات ابھی تک پیش ہی نہیں کی گئیں، یہ دو ہفتے کے مہمان ہیں جو کرنا ہے دو ہفتوں میں کر لیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.