Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کھانے کا استعمال شدہ تیل ری سائیکل کرکے طیاروں کا ایندھن بنایا جانے لگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

امکان ہے کہ آئندہ ائیر لائنز کی لڑائی مسافروں کے بجائے ریسٹورینٹس سے  آنے والے استعمال شدہ تیل کے لیے ہو گی۔کیوں کہ کھانے کا استعمال  شدہ  تیل ری سائیکل کر کے طیاروں کا ایندھن بنایا جانے لگا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین کاکہنا ہےکہ کھانے کے تیل اور جیٹ فیول کے کیمیائی مرکبات میں زیادہ فرق نہیں ہوتا اس لیے کھانے کے تیل سے طیاروں کا ایندھن بنایا جانے لگا ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال ری سائیکل فیول  جیٹ  روایتی ایندھن کے مقابلے میں کئی گنا مہنگا ہے۔

محققین اور ائیر لائنز  کے مطابق کھانا پکانے کے تیل اور  درختوں سے لے کر  پرانے کچرے اور کائی  تک کسی بھی چیز سے طیاروں کا ایندھن تیار کیا جا سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.