Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسلام آباد ہائیکورٹ : پولیس کو توہین مذہب کے نام پر ایف آئی آرر کاٹنے سے روک دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو توہین مذہب کے نام پر ایف آئی آرر کاٹنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں یہ مقدمات بنتے ہی نہیں، اٹارنی جنرل مطمئن کریں کہ یہ مقدمات کیسے بنتے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے توہین مذہب کے نام پر مقدمات کے اندراج اور حراساں کرنے کے خلاف پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بہت افسوسناک ہے سیاست کے لیے مذہب کو استعمال کیا جاتا ہے، سیاست میں تحمل اور رواداری بہت ضروری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے پیش ہونے پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ عدالت اس کیس میں کارروائی کو آگے چلائے؟ آپ کو اس پر اعتماد ہے ؟ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عدالت پر اعتماد نہیں ہوگا تو کس پر ہوگا، مارشل لا بھی رہا، مگر کسی حکومت نے توہین مذہب کے قانون کو اس طرح استعمال نہیں کیا، سوسائٹی میں تفریق پیدا کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے پولیس کو مسجد نیوی واقعہ کی ایف آئی آرزنہ کاٹنے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین مذہب مقدمات درج کرنے سے روک دیا۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.