Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان کی اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں فلسطینی خاتون صحافی کے قتل کی شدید مذمت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : پاکستان نے اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں فلسطینی خاتون صحافی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مغربی کنارے کے شہر جنین میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی چھاپے کی کوریج کرنے والی صحافی شیریں ابو عقلیہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے، حکومت پاکستان اور عوام صحافی شیریں ابو عقلیہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے پردہ اٹھانے والی آوازوں کو خاموش کرنے کی اسرائیلی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، ایسے اقدامات قابض فوج کے ظلم کا پردہ چاک کرت رہیں گے۔

پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیلی قبضہ ختم کروانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنیادی حقوق اور عزت و وقار کے حصول کے لئے فلسطینی عوام،حکومت اور ریاست کے ساتھ ہے، پاکستان فلسطینی عوام اور ان کے مقصد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.