Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خواتین کرکٹ کپتان بسمہ معروف کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت خدشات کا شکار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت خدشات کا شکار ہو گئی، بسمہ معروف کو بیٹی کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی اجازت تاحال نہ مل سکی۔

کامن ویلتھ گیمز کی پیرنٹل پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے بسمہ معروف کو بیٹی کے ساتھ شرکت کی اجازت نہیں مل رہی۔ پندرہ مئی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو گیمز کے لیے سکواڈ کو حتمی شکل دینی ہے۔

قومی کپتان کے لیے ایونٹ سے دستبردار یا بیٹی کے بغیر ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کا آپشن موجود ہے، پی سی بی کی پالیسی کے مطابق بسمہ معروف کو پچاس فیصد اخراجات برداشت کرکے بیٹی کو ساتھ لے جانے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.