Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا ، ریٹ 191 روپے تک پہنچ گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : انٹربینک میں ڈالر ریٹ 191 روپے پر پہنچنے کے سبب ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر 98 پیسے مہنگا ہو گیا اور انٹربینک مارکیٹ میں 191 کے ریٹ پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 412 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 42 ہزار 412 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ چند روز سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 190 روپے 2 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے مہنگا ہوا جس کے بعد 192 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

قبل ازیں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں  امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 13 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ رواں مالی سال ڈالر کی قیمت میں 33 روپے سے زائد اضافہ ہو چکا ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 4 ہزار ارب روپے سے زائد کا بوجھ بڑھا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.