Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مسجد قاسم علی خان پشاور نے کل عید الفطر کا اعلان کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں قائم مسجد قاسم علی خان نے کل عید الفطر کا اعلان کردیا۔

مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

شہادتوں کی اپنے طریقے سے تصدیق کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے سرکاری رویت ہلال کمیٹی سے گواہان کی تصدیق کیلئے رابطہ کیا اور اس بارے میں ایک ٹویٹ کرکے آگاہ کیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے میڈیا کے کیمروں کی موجودگی میں کل عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.