Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ شہرمیں عید الفطر کے تین دن تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی : کیسکو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کیسکونے عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران بجلی فراہمی کے انتظامات کرلئے
کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران بجلی کی باقاعدگی سے فراہمی کےلئے انتظامات کئے ہیںاور اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرمیں عید الفطر کے تین دن تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔تعطیلا ت کے دوران کیسکونے سنٹرل کمپلینٹ سیل زرغون روڈکوئٹہ 0819201445اور081829753کومرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردیاہے جو24گھنٹے کھلارہے گاجو صوبائی حکومت کے ماتحت ایمرجنسی کنٹرول سینٹر15 سے بھی رابطے میں رہے گا۔کیسکوپاورڈسٹری بیوشن سینٹر(پی ڈی سی) چیف انجےنئر (آپریشن ڈائریکٹر)کے ماتحت ایگزیکٹوانجےنئر کی سربراہی میں تین شفٹ یعنی 24گھنٹے کام کرے گا جو بجلی کی ترسیل کی نگرانی کرے گا۔ کیسکوسنٹرل کمپلینٹ سیل صارفین کی جانب سے شہرمیں کسی بھی جگہ بجلی کے منقطع ہونے یا فنی خرابی پیداہونے کی شکایت پر کم سے کم وقت میں بجلی کی دوبارہ بحالی کےلئے متعلقہ سب ڈویژن کو فوری کارروائی کرنے کاپابند بنائے گاتاکہ صارفین کی شکایات کاجلد ازجلد ازالہ ممکن بنایاجاسکے۔ سنٹرل کمپلینٹ سیل تمام فیڈروں سے بجلی کی بندش ، مانیٹرنگ اوربجلی کی صورتحال سے بھی کیسکوکے اعلیٰ حکام کوآگاہ کرتارہے گا۔علاوہ ازیں صارفین 118پر ڈائریکٹ کال کرکے یا اپنے موبائل سے بذریعہ پیغام (SMS) بھی 8118پراپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ کوئٹہ شہرسے باہر تما م سٹی وَ ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرز فیڈروںپر صرف عید کے دن کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جس کے بعد اُن علاقوںمیں معمول کے مطابق سابقہ لوڈشیڈنگ شیڈول پر عمل کیاجائے گاالبتہ صوبہ میںموجود تمام دیہی اور زرعی فیڈروںکو زرعی سبسڈی معاہدے کے تحت اُن کوپرانے لوڈمینجمنٹ شیڈول کے مطابق یومیہ 6سے8گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں بھی محمدحسنی، کمبیلا، اولڈمیاں غنڈی، نیومیاں غنڈی،شاہنوز، شموزئی،سیگار، نوحصار،ریگی، اغبرگ اور مجیب رورل فیڈرزہیںجنہیں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرارنہیں دیاجائے گا۔بجلی کی برھتی ہوئی طلب اور قلت کے باعث سسٹم پر بوجھ بڑھ جاتاہے جس کی وجہ سے ٹرپنگ کامسئلہ بھی درپیش آسکتاہے۔لہٰذاتمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تمام غیر ضروری برقی آلات بندرکھیںاور صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریںتاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔یہاںیہ بات قابل ذکرہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میںکیسکوکے افسران وملازمین نے سحری، افطاری اور تراویح کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور تمام ضلعی وتحصیل ہیڈکوارٹرزکوبجلی کی فراہمی اور شکایات کے بروقت ازالہ کوبھی یقینی بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.