Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ میں 493مختلف مقامات پر نمازعید کے اجتماعات ہوں گے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

195نہایت حساس،حساس اور اہم عیدگاہوں پر پولیس کی نفری تعینات اور سکیورٹی گیٹ بھی نصب کئے جائیں گے
کوئٹہ(این این آئی ) کوئٹہ میں 493مختلف مقامات پر نمازعید کے اجتماعات ہوں گے195نہایت حساس،حساس اور اہم عیدگاہوں پر پولیس کی نفری تعینات اور سکیورٹی گیٹ بھی نصب کئے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہرمیں 493مختلف مقامات پر نمازعید کے اجتماعات ہوں گے،شہر میں نہایت حساس کیٹگری میں عیدگاہوں کی تعداد 11ہے،حساس عیدگاہوں کی تعداد 184اورنارمل عیدگاہوں کی تعداد 298ہے195نہایت حساس،حساس اور اہم عیدگاہوں پر پولیس کی نفری تعینات کی جائےگی، جبکہ نارمل عید گاہوں کو موبائل پٹرولنگ اورایگل اسکواڈ کے ذریعے سکیورٹی مہیاکی جائےگی اہم عیدگاہوں اورملحقہ علاقوں میں بم ڈسپوذل کے ذریعے سرچنگ اور سوئپنگ کرائی جائےگی نمازیوں کو جائے نماز کے علاوہ غیرضروری سامان یا بیگ کے حامل افراد کو عیدگاہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائےگا، عیدگاہوں میں داخلی اور خارجی الگ الگ محدودراستے مقررکئے جائیں گے اہم اور رش والے مقامات پر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائےگی شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرپولیس اور ایف سی کی نفری تعینات ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.