Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بطور وزیراعظم فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں: عمران خان کا نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم نے نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعظم فلسطین کے ساتھ کھڑا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکی دانشور نوم چومسکی کا قول بھی ٹویٹ کر دیا۔ نوم چومسکی نے اسرائیلی مظالم پر فلسطینی نوجوان کی داستان کو بیان کیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ روز ظالم اسرائیل کی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام مسلمان ممالک کو مسئلہ فلسطین پر یکجا ہونا پڑے گا۔

 

عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے مسجدالاقصیٰ میں بہت ظلم کیا، پاکستان نے اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیساتھ بھی مسئلہ فلسطین پر بات کی، تمام مسلمان ممالک کو مسئلہ فلسطین پر یکجا ہونا پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 27 ویں شب کو مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر جو ظلم کیا، میں نے اس کی مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ترکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے بات کریں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے میں نے خود اسلاموفوبیا پر بات کی اور سب کو مل کر مقابلہ کرنا چاہیے کیونکہ ایک ملک کچھ نہیں کرسکتا اور اسی کے لیے ہم کوشش کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.