Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

’سی پیک کے پہلے 720 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا کام اپریل 2022ء میں مکمل ہو گا‘

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: (ویب ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے 720 میگا واٹ کے پہلے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا کام اپریل 2022ء میں مکمل ہو گا۔

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ 1720 ملین ڈالر کی لاگت سے 720 میگا واٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا 88 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، یہ منصوبہ سی پیک کا پہلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہے۔

ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ یہ منصوبہ اپریل 2020ء تک مکمل ہو جائے گا،اس منصوبے پر اس وقت 5 ہزار مقامی مزدور منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ دریائے جہلم پر واقع ہے۔

ٹویٹر پر انہوں نے ہیش ٹیگ کرتے ہوئے لکھا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.