Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شمالی وزیرستان میں عید الفطر منائی گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مرانشاہ: شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عید الفطر منائی گئی ہے۔

شمالی وزیر ستان کے علاقے حسو خیل میں گزشتہ روز کئی افراد نے شوال کے چاند کی رویت کی گواہی دی تھی جس پر آج شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عید الفطر منائی گئی۔ شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ، کم سروبی، میر علی غلام خان، سیدگی، منظر خیل، بویہ لانڈ، اور سید آباد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں چاند نظر آنے سے متعلق گواہی دینے والوں اور بدھ کو عید کا اعلان کرنے پر مقامی جامع مسجد کے امام مولانا فقیر نواز سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.