Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف سیریز دو صفر سے جیت کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنالی۔ پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں ایک ریٹنگ پوائنٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم 91 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ رینکنگ میں بھارت کی پہلی، نیوزی لینڈ کی دوسری اور آسٹریلیا کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں تین قومی باولرز نے اپنے کیرئیر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی۔ فاسٹ باولر حسن علی 20 ویں نمبر سے 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے، فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی 31 سے 22 ویں نمبر پر آگئے جبکہ قومی سپنر نعمان علی 54 سے 46 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

اسی طرح بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان اظہر علی بھی چار پوزیشن ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے جبکہ اوپننگ بلے باز عابد ڈبل سنچری کی بدولت چالیسویں نمبر پر پہنچ گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.