Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

برائلر مرغی کا گوشت مزید 7 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 429 روپے پر پہنچ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  برائلر مرغی کا گوشت مزید 7 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد فی کلو قیمت سال کی بلند ترین سطح 429 روپے پر پہنچ گئی۔ رمضان المبارک کے دوران برائلر گوشت 93 روپے فی کلو تک مہنگا ہو چکا ہے۔

عیدالفطرسر پر آتے ہی مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے۔ برائلر گوشت کی فی کلو قیمت سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی، مرغی کا گوشت 7 روپے اضافے کے بعد 429 روپے فی کلو ہوگیا۔

زندہ برائلر کے دام میں بھی 5 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد ہول سیل میں زندہ برائلر کی فی کلو قیمت 288 روپے جبکہ پرچون میں 296 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صاف برائلر گوشت 500 روپے اور بون لیس گوشت 650 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

برائلر گوشت کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت پر عوام نالاں ہیں اور کہتے ہیں کہ مہنگائی نے جینا محال کر دیا، عید کے لیے ضرورت کے مطابق برائلر گوشت خریدنے کی سکت ہی نہیں رہی، مہنگائی سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔

خیال رہے رمضان المبارک کے دوران مرغی کا گوشت 93 روپے فی کلو تک مہنگا کیا جاچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.