Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج عید کا چاند نظر آنے کے امکانات کو رد کر دیا ہے۔

ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں شام 6 بج کر 15 منٹ پر ہوگا، جس میں ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے آج شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

ادھر سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید جمعرات کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ملک بھر میں چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیوٹیوں کا اجلاس ہوا، ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا، لہذا عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہوگی، اس بار سعودی عرب میں رمضان کے پورے 30 روزے رکھے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.