Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم کا منی لانڈرنگ پر جھوٹا واویلا، ملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کا جھوٹا واویلا کر کے عمران خان نے ملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا، آج اگر عوام مہنگائی کی وجہ سے بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم ہو رہے ہیں تو اس کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شرمندگی کا مقام ہے کہ کمبوڈیا، گھانا اور زمبابوے جیسے پسماندہ ممالک کے ہمراہ پاکستان بھی فیٹف گرے لسٹ سے نہ نکل سکا، پاکستان پیپلزپارٹی نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مؤثر حکمت عملی بنائی تھی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت نے ملک کو یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ دلوایا، کرپشن کے خلاف عمران خان کی مہم دراصل قوم کے ساتھ ہونے والا فراڈ ہے، فون پر ہیلو ہیلو کرنے کے ڈرامے سے ملک میں مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.