Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گورنر پنجاب کا عثمان بزدار سے رابطہ ، سوشل میڈیا ارکان کو ہراساں کرنے کی تحقیقات کی ہدایت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : گورنرپنجاب نے وزیراعلی عثمان بزدار سے رابطہ کرلیا، تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کو ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کروانے کی ہدایت کردی۔

تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کو ہراساں کرنے کے واقعات کے بعد گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے سوشل میڈیا ٹیم کو ہراساں کرنے کے واقعات کی مذمت کی۔

گورنر پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب کو واقعات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ حکومت نوشتہ دیوار پڑھ لے، عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل چکی ہے، عوام نے سڑکوں پر آ کر عمران خان کی قیادت پر اعتماد اور حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.