Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 2مریض انتقال کرگئے ،76نئے کیس سامنے آگئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں کورونا وائرس کے 2مریض انتقال کرگئے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے 76نئے کیس سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں پیر کو 960افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے صوبے کے 5اضلاع کوئٹہ سے 70،پنجگور اور مستونگ سے دو ،دوجبکہ خضدار اور تفتان سے ایک ایک کیس رپورٹ مثبت کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد20397ہو گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار22افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19397ہوگئی جبکہ 235ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد783ہے ،صوبے میں پیر کو کورونا وائرس کے مزید2مریض انتقال کرگئے جسکے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد217ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں 227افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 9 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 15مریض ہائی آکسیجن فلو پر ہیں جبکہ صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 7.91فیصد رہی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.