Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت میں کورونا سے صورتحال مزید سنگین، گزشتہ روز ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد متاثر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی  : بھارت میں کورونا وائرس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔ گزشتہ روز ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، بھارتی سپریم کورٹ کا 50 فیصد عملہ کورونا میں مبتلا ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کا اسٹاف اب گھر سے ویڈیو لنک کے ذریعے کام کرے گا۔ بھارت میں مہلک وائرس میں مبتلا مزید 904 شہری دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ستر ہزار سے تجاوز کر گئی۔ نو ہزار کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

بھارت دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ دوسرا خطرناک ملک بن گیا جہاں مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 27 ہزار 717 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت ایکٹو کیسز کے لحاظ سے بھی دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے جہاں 33 لاکھ 43 ہزار 951 افراد وبا سے متاثر ہیں، کیرالہ 11 لاکھ 60 ہزار 204، کرناٹک 10 لاکھ 55 ہزار 40، تامل ناڈو 9 لاکھ 26 ہزار 816 جبکہ آندھرا پردیش میں 9 لاکھ 21 ہزار 906 مریض ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.